سینیٹ: 52 اراکین گیارہ مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے

سینیٹ: 52 اراکین گیارہ مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ 2021 میں کرانے کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ انتخابات: حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے یہ بات ذمہ دار ذرائع سے بتائی ہے۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ سے کرانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرے گی۔

سینٹ (ایوان بالا) آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 اراکین گیارہ مارچ 2021 کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

انتخابی اصلاحات سے ہر پارٹی کو جائز نمائندگی ملے گی، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق گیارہ مارچ کو ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں سے 12 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 12 ہی کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ سندھ اور پنجاب کے گیارہ گیارہ سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

سینیٹ سے جو اراکین اپنی مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوں گے ان میں سب سے زیادہ کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

ریٹائرڈ ہونے والے ن لیگی سینیٹرز میں سے گیارہ کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دو، دو سینیٹرز ہیں۔

وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ سے سات اراکین ریٹائرڈ ہوں گے اور ان سب کا تعلق سندھ سے ہی ہے۔

وفاق میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار سینیٹرز بھی  اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

پی ڈی ایم میں شامل جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

ملک کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سات سینیٹرز بھی اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے۔

’سینیٹ انتخابات پرخواجہ آصف کا بیان اپوزیشن اتحاد پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے‘

نیشنل پارٹی کے دو، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے دو اور جماعت اسلامی پاکستان کے ایک سینیٹر بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے تین، بی این پی مینگل کے ایک، عوامی نیشنل پارٹی کے ایک اوربلوچستان سے ایک آزاد سینیٹر یوسف بادینی بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

سینیٹ میں موجود فاٹا کے بھی چار اراکین ریٹائرڈ ہوں گے جن میں اورنگزیب اورکزئی،مومن آفریدی، ساجد طوری اور تاج آفریدی شامل ہیں۔

سینیٹ انتخابات: حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بھی دو سینیٹرز ریٹائرڈ ہوں گے جن میں راحیلہ مگسی اور یعقوب ناصر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں