شہباز شریف نے بلاول کو نو لفٹ کرائی ہے، فردوس عاشق

حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں گہری دراڑوں کا گواہ اب توشہزادہ بھی بن چکا ہے۔

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ راجکماری اپنے خاندان کا اتحاد برقرارنہ رکھ سکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استفسار کیا کہ  راجکماری گیارہ رنگوں کے متنجن پرمشتمل پی ڈی ایم کو کیسے متحد رکھے گی؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف نے بلاول کو نو لفٹ کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول شہباز ملاقات لاحاصل رہنے کے بعد شہزادے کا بھڑکنا تعجب کی بات نہیں ہے۔

انتخابی اصلاحات سے ہر پارٹی کو جائز نمائندگی ملے گی، اسد عمر

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف نے پی ڈی ایم بیانیہ سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں