یوکرائن میں قید دنیا کے تنہا ترین بھالو کو آزادی مل گئی


یوکرائن میں قید دنیا کے تنہا ترین بھالو کو آزادی مل گئی اور اسے سوئٹزرلینڈ منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں ایک تنگ پنجرے میں قید جمبولینا سے ایک سرکس میں کام لیا جاتا تھا۔

کریمیا کے ایک چڑیا گھر کے مالک نے 2009 میں اس مادہ بھالو کو خریدا تھا، جب اس کی عمر چند ہفتے تھی۔

گیارہ سالہ بھالو نے اپنی تمام زندگی اس تنگ پنجرے میں گزاری اسے دنیا کی تنہا ترین بھالو کہنا بے جا نہ ہو گا۔

کورونا بحران کی وجہ سے بھالو کے مالک کے لیے اسے مزید اپنے پاس رکھنا ممکن نہیں تھا، جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم، فور پاز، نے بھالو کو آزادی دلوائی۔

جمبولینا کو یوکرائن سے چوبیس سو کلومیٹر دور، سوئٹزرلینڈ کے ،اروزا بئیر لیینڈ ریزرو منتقل کیا گیا، جہاں وہ دیگر بھالوں کے ساتھ زندگی گزارے گی۔

خیراتی ادارے، فور پاز کا کہنا ہے کہ بھالو کے دانتوں اور پنجوں کی بری حالت ہے، علاج کے بعد جمبولینا کو دیگر بھالووں کے ساتھ رہنے کے لیے آزاد کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں