ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید

راولپنڈی: بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج جوابی کارروائی کی تو فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

پاک فوج کے جن جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے ان میں نائیک شاہجہان اور سپاہی حمید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باگسر سیکٹر میں فائرنگ کی ہے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: خواتین بچوں سمیت 11 شہری زخمی

پاک فوج نے فوری طور پردشمن کو بھرپور جواب دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں