کراچی: تخریب کاری کے لیے مقناطیسی بم کا استعمال

کراچی: تخریب کاری کے لیے مقناطیسی بم کا استعمال

کراچی: شہر قائد میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ اس وقت ناکام ہوگیا جب گاڑی میں لگائے جانے والے مقناطیسی بارودی ڈیوائس کا ڈیٹونیٹرتوپھٹ گیا لیکن بارودی مواد پھٹ نہیں سکا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ڈیوائس میں 500 گرام سے زیادہ بارودی مواد موجود تھا۔

 کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

ہم نیوز کے مطابق کلفٹن بلاک ٹو میں بلا ول ہاؤس سے متصل چائنا ٹاؤن ریسٹورنٹ کے مالک مسٹر یو کی گاڑی اُس وقت دھماکے سے بچ گئی جب موٹرسائیکل سوارملزمان نے چلتی گاڑی پر مقناطیسی بارودی ڈیوائس لگائی اورفرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان کی جانب سے لگائی جانے والی ڈیوائس کا ڈیٹونیٹر تو پھٹ گیا لیکن بارودی مواد بوجوہ نہیں پھٹ سکا اور تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

کراچی:دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

کراچی میں مقناطیسی بم ڈیوائس کا استعمال نیا نہیں ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل بھی اس کو استعمال کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق تخریب کاراس کو مؤثر ہتھیار سمجھتے ہیں کیونکہ بارودی مواد کو اس کے ذریعے کم وقت میں نصب کرکے بڑی تباہی با آسانی پھیلائی جا سکتی ہے۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مقناطیسی بم کو لگانا اور پھر فوراً جائے وقوع سے فرار ہونا دیگر تخریبی کارروائیوں کی نسبت زیادہ آسان ہوتا ہے۔

کراچی میں نیو ایئرنائٹ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

مقناطیسی بم کو کسی بھی عمارت کے دروازے، گاڑی اور یا پھر لوہے کی کسی بھی چیز کے ساتھ آسانی سے نصب کیا جا سکتا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق کراچی میں 20 مارچ 2013 کو پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جنرل منیجر فرحان خلیل پرکیے جانے والے حملے میں مقناطیسی بم کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس وقت پولیس کا کہنا تھا کہ مقناطیسی بم فرحان خلیل کی گاڑی کے نیچے نصب تھا۔

چینی قونصلیٹ جنرل کراچی کی دہشت گردی روکنے پرسیکیورٹی گارڈز کی تعریف

کراچی پولیس کے مطابق سات مئی 2014 میں کیماڑی آئل ٹرمینل میں آئل ٹینکر کے ساتھ لگائے جانے والے مقناطیسی بم کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔ ناکارہ بنائے جانے والے بم کا وزن ایک کلو گرام تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے علاوہ ایران، عراق اورافغانستان کے علاوہ دیگر ممالک میں  بھی مقناطیسی بم کے ذریعے تخریب کاری و دہشت گردی کی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملہ، رینجرز اہلکار سمیت تین افراد زخمی

پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی مقناطیسی بم کے ذریعے کیے جانے والے ایک حملے میں ڈپٹی گورنر کو نشانہ بنایا گیا تو وہ جانبرنہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔


متعلقہ خبریں