کورونا وائرس کو ختم کرنے کی نئی تحقیق سامنے آ گئی

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو


ماہرین کے مطابق الٹرا وایلیٹ ایل ای ڈی لائٹس کورونا وائرس کو مار سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کو ختم کرنے کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق طاقتور لائٹس صرف 30 سیکنڈ نناوے فیصد کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ائر کنڈیشنگ سسٹم کے ذریعہ کمروں کو باآسانی وائرس سے پاک کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے چار موٹرز پر مشتمل ایسی ڈیوائس  تیار کی ہے جو 10 فٹ تک جراثیم کو پاک کرنے کے لیے 300 لیٹر تک ہوا کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 41 ہزار 440 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 18 لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ 7 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن2022تک رہنے کی پیشگوئی

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 11 ہزار 68 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں