دو ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر بھی آئی فون بالکل محفوظ

دو ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر بھی آئی فون بالکل محفوظ

فوٹو: فائل


ایپل کے آئی فون دنیا بھر میں مضبوط ترین فون سمجھے جاتے ہیں اور یہ بات حال ہی میں پیش آنے والے واقعہ سے سچ ثابت بھی ہوئی۔

دو ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے والا آئی فون نہ صرف بالکل محفوظ رہا بلکہ تمام ڈیٹا بھی ری کوور ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا گاڑی لاک اور اسٹارٹ کرنے کیلئے آئی فون میں نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان

ہوا کچھ یوں کہ برازیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکو مینٹری میکر گالیٹو کے ہاتھ سے آئی فون تب گرا جب وہ کئی ہزار فٹ کی بلندی سے ویڈیوز بنا رہے تھے۔

ایرنسٹو گالیٹو اپنے ایک پراجیکٹ کے لیے ریو ڈی جنیرو کے ایک ساحلی علاقے کابو فریو کے اوپر پرواز کررہے تھے اور انہوں نے آئی فون 6 ایس کو ہاتھ میں تھام رکھا تھا تاکہ طیارے کی چھوٹی کھڑکی سے کچھ تصاویر کھینچ سکیں مگر تیز ہوا کے نتیجے میں فون ہاتھ سے گر گیا۔

برازیلین ڈاکو مینٹری میکر کو لگا کہ اب وہ اپنے فون سے محروم ہو چکے ہیں مگر انہوں نے پھر بھی ہمت نہ ہاری اور زمین پر پہنچتے ہی گمشدہ فون کے لیے فائنڈ مائی ایپ کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے پانی پر تیرنے والا پہلا اور سب سے منفرد سپر اسٹور کھول لیا

حیران کن طور پر گالیٹو کا آئی فون آن تھا اور ساحل کے درمیان کہیں پڑا تھا ، گالیٹو اس جگہ پہنچے اور وہاں ان کا گمشدہ آئی فون لگ بھگ بالکل ٹھیک موجود تھا۔

گالیٹو کا آئی فون طیارے سے نیچے گرنے کا منظر کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ بھی کر لیا۔


متعلقہ خبریں