سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، بلاول



کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

سندھ حکومت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 31 جنوری تک وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونا پڑے گا ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے بلاول کو نو لفٹ کرائی ہے، فردوس عاشق

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر تک  تمام اراکین قیادت کو استعفے جمع کرائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ لاہور میں کامیاب جلسہ ہوا، لانگ مارچ کو بھی کامیاب بنائیں گے، ہم نے آمریت  کا مقابلہ کیا اور حکومت  کو بھی گھر بھیج دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشت  گردوں کے خلاف  ایکشن نہیں لیا صرف اپوزیشن کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 16 دسمبر کے دن  سانحہ اے پی ایس ہوا جو دردناک واقعہ تھا، سانحہ اے پی  ایس کے ملزمان کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا اب لانگ مارچ ہو گا، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اے پی ایس کے بچوں کو لاوارث چھوڑا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں