چور اے ٹی ایم سے 17 لاکھ روپے لے اڑا

کراچی: اے ٹی ایم سے 18 لاکھ چرانے والا ملزم کوڈ جانتا تھا

کراچی: کراچی کے علاقے شارع پاکستان پر چوری کی انوکھی واردات  کے دوران  چور نجی بینک کے اے ٹی ایم  ٹرے سے 17 لاکھ روپے نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم چور بڑی مہارات سے اور مختصر وقت میں اے ٹی ایم کے ٹرے سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا ۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نقاب پوش چور کو اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  4 بجکر 50 منٹ میں اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں داخل ہونے والے چور کو سی سی ٹی فوٹیج میں 10 منٹ تک مشین کھولنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 10 منٹ کی تگ و دو کے بعد ملزم اے ٹی ایم مشین کے ٹرے کو کھولنے میں کامیاب ہوا اور مشین کی دو ٹرے میں موجود 17 لاکھ روپے کی خطیر رقم لے کر چلتا بنا۔

حسب معمول صبح بینک کھلنے پر انتظامیہ کو واردات کا علم ہوا تو پولیس کو طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

۔پولیس کا کہنا ہے کہ بینک برانچ میں رات کے اوقات میں سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا جبکہ بینک کا سیکیورٹی الارم بھی غیر فعال تھا جس سے متعلق انتظامیہ سے باز پرس جاری ہے۔۔۔اے ٹی ایم اکھاڑنے والے ملزم کی تلاش بھی  شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی پولیس اور سندھ رینجرز نے بینک لاکرز لوٹنے والے  گروہ کے کارندے گرفتار کرلیے تھے۔

سول انٹیلی جنس ادارے اور اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کراچی  پورٹ قاسم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزموں کو گرفتار کرکے زیر استعمال بیش قیمت گاڑی بھی برآمد کرلی تھی۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور  بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں