معروف مصور گل جی کی آج 13ویں برسی

معروف مصور گل جی کی آج 13ویں برسی

فوٹو: فائل


معروف مصور گل جی کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 

مرحوم مصور، خطاطی اور مجسمہ سازی میں مہارت رکھتے تھے۔ ان کے کام کوآج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصوری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے آگاہ کرنے والی 13 سالہ پاکستانی طالبہ

ملک کے نامور مصور اور خطاط اسمٰعیل گل جی پاکستان کے شہر پشاور میں 25 اکتوبر 1926 کو پیدا ہوئے۔  گل جی پیشہ وارانہ زندگی میں انجینئر، تصویری مصور اور اسلامی خطاط بھی تھے۔

گل جی نے مصوری کا آغاز امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں بحیثیت انجینئر کے طور پر کیا، انہوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گل جی کے بیٹے امین گل جی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے والد سے آرٹ اور زندگی کے حوالے سے سبق سیکھے۔

پاکستان کے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی مرحوم گل جی کے فن پاروں کے نمونے موجود ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے اسمٰعیل گل جی کو پرائڈ آف پرفارمنس، ہلال امتیاز اور دو بار ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، آرٹس سے وابستہ طلبہ کا کہنا ہے کہ گل جی پینٹینگز کے ذریعے بہت کچھ بول دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر اور آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے شاہی جوڑے کی تصاویر بنالیں

اسمٰعیل گل کو 16 دسمبر2007 کو ان کی اہلیہ اور ان کی نوکرانی کے ہمراہ کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں