فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ

فائل فوٹو۔


کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز  فی تولہ  سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 750 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار750 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار808 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 165 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپےکمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں