پنجگور میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

پنجگور میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تحصیل پروم میں فائرنگ کے واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ  پنجگور کے علاقے پروم ڈیم کے قریب پیش آیا ہے۔

اس واقعہ میں پانچ افراد عبداللہ ولد محمد عیسیٰ  سکنہ خضدار، نور بخش ولد عںدالکریم سکنہ خضدار،  داؤد ولد عزیز محمد سکنہ خاران، خیر بخش والد اللہ بخش سکنہ خاران، سفر خان ولد راہو سکنہ خاران  جاں بحق ہوگئے۔ چار زخمیوں میں طاؤس خان سکنہ خاران، یاسین ولد نبی بخش سکنہ گدر اور سراج ولد عبدلکریم سکنہ خضدار  شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق  لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ لیویز فورس اس واقعہ کی تقتیش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

پنجگور کے تحصیل پروم کا یہ علاقہ تقریباً شہر سے  60 کلو میٹر دور ہے اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ایف سی علاقے میں پہنچ گئے  لاشوں آور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر میں بلوچستان کے علاقے دشت میں انسداد دیشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے جواب میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فائرنگ کردی اور مبینہ طور پر چار دہشت گرد ماردیے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، بھاری اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا۔


متعلقہ خبریں