سعودی عرب: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

فوٹو: فائل


ریاض: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ-19 سے بچاؤ کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب: کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی

ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تصدیق کی ہے کہ فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر صحت نے ملک میں مقیم تمام مقامی و غیر ملکی افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویکیسن کے لیے صحتی ایپ پر اپنی رجسٹریشن کرالیں۔

کورونا: غریب ممالک کیلیے ویکسین کا حصول خواب رہے گا؟

خلیجی اخبار کے مطابق صحتی ایپ پرویکیسن کے لیے رجسٹریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد اپنی رجسٹریشن کراچکے ہیں۔

اخبار کے مطابق رجسٹریشن کرانے والے افراد کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کے لیے بلایا جائے گا۔ سعودی عرب میں گزشتہ روز سے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

بچوں کے لیے کورونا ویکسین کب تک دستیاب ہو گی؟

سعودی عرب میں اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں مقیم تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ ویکسین دینے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں