ممتاز کالم نگار عرفان حسین کا انتقال ہو گیا

ممتاز کالم نگار عرفان حسین کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد: ممتاز کالم نگارعرفان حسین انتقال کرگئے ہیں۔ ان کا انتقال برطانیہ میں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: اردو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کا انتقال ہو گیا

شہرہ آفاق کتاب ’Fatal Faultlines: Pakistan, Islam and the West‘ کے مصنف اور جمہوریت، ترقی پسندی و روشن خیالی کے حامی عرفان حسین عالمی شہرت یافتہ ادیب ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری اور ممتاز ادیبہ حمیدہ رائے پوری کے صاحبزادے تھے۔

مزید پڑھیں: بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

انگریزی اخبار کے کالم نگار عرفان حسین کے صاحبزادے شاکر حسین نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ والد صاحب انتہائی پرسکون انداز میں سو گئے ہیں۔

منکسرالمزاج عرفان حسین 1944 میں بھارتی شہرامرتسر میں پیدا ہوئے اور ہجرت کے بعد انہوں نے کراچی کو اپنا مسکن بنایا۔

سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

عرفان حسین نے کراچی، انقرہ اورفرانس سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے معاشیات میں ماسٹرزش کی ڈگری لی اور 1967 میں سول سروس جوائن کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر شیری رحمان نے عرفان حسین کے انتقال پر لکھا ہے کہ وہ اپنے پرانے دوست سے محروم ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کر گئے

امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکنے والی سینیٹر شیری رحمان جنہوں نے عملی زندگی کا آغاز کوچہ صحافت میں آبلہ پائی سے کیا تھا، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرلکھا ہے کہ عرفان حسین عظیم لکھاری اوربیدار مغز دوست تھے جنہیں کھودیا ہے۔

مزید پڑھیں: میرا ڈونا کے انتقال پر دنیائے کھیل سوگوار، ایک منٹ کی خاموشی

سینیٹر شیری رحمان نے ممتاز کالم نگار عرفان حسین کو موجودہ دور کے عمدہ ترین انسانوں میں سے ایک لکھ کر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


متعلقہ خبریں