مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کا جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سےتمام خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کاجائزہ لیا اورایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔ کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے آرمی اور ایئر چیفس کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اور کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا اے ایس ایف اہلکاروں کی ٹریننگ پر اطمینان کا اظہار

آئی ایس پی آر کے مطابق  مشقوں میں انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس اور دیگر ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے سربراہان نے جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اور انٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے۔


متعلقہ خبریں