لاہور: ایئرپورٹ پر دھند کی شدت میں اضافہ، پروازیں متاثر

لاہور: کورونا مریض جہاز میں بیٹھ گیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور: دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پہ حد نگاہ 300 میٹررہ گئی ہے جس کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ہالینڈ: سرکلر رن وے پر آزمائشی پروازوں کی کامیاب لینڈنگ

ہم نیوز کے مطابق دھند کی شدت میں اضافے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ قطر ایئرویز کی دوحہ جانے والی پرواز صبح چار بجے تک تاخیر کا شکارہوگئی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 رات دو بجے تک تاخیر کا شکار ہے۔

حکومت کا تمام ایئرپورٹس پر عالمی اور علاقائی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کویت سے لاہور آنے والی پرواز 203 منسوخ ہو گئی ہے جب کہ کراچی سے لاہورآنے والی پرواز 306 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی شارجہ جانے والی پرواز412 منسوخ ہو گئی ہے اوراسی طرح پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 307 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر: ایئرپورٹس پر وزیٹرز کے داخلے پر پابندی

ہم نیوز کے مطابق متعلقہ حکام نے تمام مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ انکوائری سے لازمی رابطہ کرلیں۔


متعلقہ خبریں