وزیر اعظم کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دوحہ میں ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزتک رسائی امن کے لیے ہماری کاوش کا حصہ ہے۔

افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات افغان صدر اشرف غنی سے تیلی فونک بات چیت کے دوران کہی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے پاک افغان تعلقات کی مضبوطی اورافغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں تنازعہ کے سیاسی حل کے لیےپاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دوحہ میں ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات کا بھی خیرمقدم کیا۔

افغانستان: فوجی اڈے پر خودکش حملہ، متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی سے کہا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزتک رسائی امن کے لیے ہماری کاوش کاحصہ ہے۔

وزیراعظم نے بات چیت میں مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان نے سیاسی تصفیے کی طرف پیشرفت کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔

ہم نیوز کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان پولیٹیکل کمیشن کا حالیہ دورہ پاکستان بھی اسی تناظرمیں ہے۔ وزیراعظم نے ہونے والی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ تمام افغان فریقین کو تشدد میں کمی کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

افغانستان: خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

وزیراعظم عمران خان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے امن عمل کی حمایت اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے کوشش جاری رکھنے پہ بھی اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں