امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا کٹ کی منظوری دے دی


واشنگٹن: امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا کٹ کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی کمپنی کی تیار کردہ کٹ کے لیے نسخے کی ضرورت نہیں جبکہ ٹیسٹ کے نتائج اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے 20 منٹ میں بتائے جاسکیں گے۔

جنوری تک 30 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کٹس تیار کی جاسکیں گی جبکہ ایک کٹ کی قیمت 30 ڈالر ہوں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 55 ہزار 44 اموات ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 14 ہزار 577 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں