پاکستان میں تیار موبائل فونز پرعائدٹیکس ختم

موبائل فون

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستانی موبائل فونز پرعائد ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

ای سی سی نے مقامی تیار کردہ موبائل فونز پر چار فیصد ودہولڈنگ اورسیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ ملک میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کیلئے چین کےساتھ معاہدہ کیا ہے۔

دو چینی کمپنیاں فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائیں گی اورابتدائی طور پر منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)فروری2020 میں موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی۔ پالیسی کا مقصد مقامی سرمایہ کاری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے ملک میں تقریباً 2 لاکھ روزگار پیدا ہوں گے اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا۔ عالمی مارکیٹوں میں ‘میڈ ان پاکستان’ کا برانڈ بھی فروغ پائے گا۔

مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کے بعد پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں