پاؤں کے غیر معمولی سائز کے حامل شخص کیلئےکپتان چپل

پاؤں کے غیر معمولی سائز کی کپتان چپل

فوٹو: فائل


پشاور: افغان شہری معروف کپتان چپل بنوانے کے لئے پشاور پہنچا تو اس کے پاؤں کا غیر معمولی سائز دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ 

افغانستان سے تعلق رکھنے والے طویل قامت شیر خان کی عمر 27 سال، قد 7 فٹ 4 انچ اور پاؤں کا سائز 27 نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کپتان ڈیرن سیمی بھی پشاوری چپل کے دلداہ نکلے 

شیر خان طویل سفر کرکے چپل بنوانے پشاور میں کپتان چپل والے چچا نور الدین کے پاس پہنچ گیا۔ دیو ہیکل جسامت اور پاؤں کا ناپ دیکھ کر کاریگر بھی حیران رہ گئے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چچا نور الدین نے کہا کہ یہ بندہ کابل کا رہنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر خان کے چپل تیار کرنے میں میں نے ایک ہفتہ لگایا ہے۔ ان کے لیے بنائی گئی چپل میں موٹا اور بہترین لیدرر لگایا ہے تاکہ خراب نہ ہو کیونکہ ان کے پاؤں بہت مضبوط ہیں۔

چچا نور الدین نے کابل سے تعلق رکھنے والے شیر خان کے لیے سب سے بڑے سائز کی چپل تیار کی ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر خان نے کہا کہ میں نے چاچا سے تین چپل بنانے کا کہا ہے، ایک بنا چکا ہوں اور دو مزید بنا رہا ہوں۔ میرے پاؤں کی لمبائی 27 نمبر ہے اس لیے عام دکانوں میں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن سفیر پشاوری چپلی کباب کے گرویدہ ہو گئے

طویل قامت شیر خان کی شخصیت میں شہریوں نے بھی دلچسی لی، اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے میں لگ گئے۔


متعلقہ خبریں