فیس بک کا دماغ پڑھنے کا پروگرام


فیس بک ایسا سینسر بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو لوگوں کے خیالات کا پتہ لگا کر ان کو عملی شکل دے سکے۔

فیس بک کی سالانہ میٹنگ میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر نے ایسے سینسر کی تفصیلات بتائیں جو لوگوں کے دماغ سے ملنے والے احکامات پڑھ سکے۔

سالانہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کلائی پر لگایا گیا سینسر دماغ سے آنے والے اعصابی سگنل کو پڑھتا ہے۔ اس آلے کی مدد سے لکھنے، ویڈیو گیم کنٹرول کرنے اور دیگر سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔

فیس بک ایک ایسا ٹول بھی تیارکررہی ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے خبروں اور مضامین کا خلاصہ لکھ سکے، تاکہ صارفین کو پوری تحریر پڑھنے کی ضرورت نہ ہو۔ یہ ٹول مضامین پڑھ بھی سکے گا اور سامعین سوال بھی پوچھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا انسانی ذہن پڑھنے والی رسٹ بینڈ بنانے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنے ڈیٹا سینٹر میں ایسے آلات بھی نصب کرے گا جس سے رفتار مزید30 فیصد تیز ہوجائے گی۔

سال2021 کے منصوبوں کے مطابق کمپنی ایک ورچوئل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ورچوئل اسسٹنٹ کسی بھی زبان کو دوسری زبان میں ٹرانسلیٹ کر سکے گا۔ اس پروجیکٹ کو ہوریزن کا نام دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں