چین چاند سے مٹی اور چٹانی سیمپل لانے میں کامیاب

چین چاند سے مٹی اور چٹانی سیمپل لانے میں کامیاب

فوٹو: فائل


چینی خلائی گاڑی چار دہائیوں بعد چاند سے مٹی اور چٹانی نمونے زمین پر لانے میں کامیاب ہو گئی۔

صرف معاشی ہی نہیں خلائی میدان میں بھی چین کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ چینی اعلیٰ حکام نے اس سفر کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین چاند پر جھنڈا گاڑنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

ماہرین کے مطابق چاند کی مٹی اور چتانی نمونوں کی مدد سے چاند پر ہوا کی نمی، پانی اور آکسیجن کے علاوہ انسانوں کے گھر بسانے کے حوالے سے تحقیق ممکن ہوگی۔

چین امریکا اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک ہے جسے ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اسپیس شپ یکم دسمبر کو چاند پر اتری تھی جہاں سے 6 فٹ ڈرل کر کے 4 اعشاریہ 4 پاونڈ وزنی نمونے حاصل کیے۔

چاند کی مٹی اور چتانی نمونے لانے کے اس مشن کو چینگ فائیو مشن کا نام دیا گیا تھا۔ اس مشن کے دوران چاند گاڑی نے چند دن چاند کی سطح پر گزارے اور وہاں کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے لیے مواد اکٹھا کیا۔

یہ چاند گاڑی کیمرہ، سپیکٹرو میٹر اور ریڈار سمیت کئی آلات سے لیس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے دنیا کا طاقتور ترین ”سپر کوانٹم کمپیوٹر“ ایجاد کر لیا

اس سے پہلے 44 برس قبل سویت یونین کے لونا 24 مشن کے دوران چاند کی سطح سے صرف 200 گرام مٹی معائنے کے لیے اکٹھی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں