فرانسیسی صدر میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فائل فوٹو


فرانسیسی صدر میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قرنطینہ کے دوران گھر سے کام جاری رکھوں گا۔42 سالہ صدر میکرون7 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

فرانس کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں پانچویں نمبر ہر ہے جہاں24 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثراور59 ہزار361 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔  برطانوی وزیراعظم بورس جانس اور برازیل کے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم امبروز ڈلامینی کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں وہ کورونا سے مرنے والے دنیا کے پہلے لیڈر ہیں۔ آرمینیا، بولیویا، گوئٹے مالا اورنائیجیریا کے صدور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں