لال کبوتر کا ایوارڈز کا چوکا

 لال کبوتر کا ایوارڈز کا چوکا

فوٹو: فائل


لاہور: کراچی کے اسٹریٹ کرائم پر بننے والی کرائم تھرلر فلم لال کبوتر نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں چار ایوارڈز جیت لیے۔

کمال خان کی ہدات کاری میں بننے والی فلم ’لال کبوتر‘ کوسال 2019 کی بہترین فلم قرار دیا گیا۔

بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم ’لال کبوتر‘ کے کمال خان نے بہترین ہدایت کار، احمد علی اکبر نے بہترین اداکار، اور راشد فاروقی نے بہترین اداکار کریٹکس کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ہم ٹی وی کا راج

لال کبوتر نے بہترین فلم کے مقابلے میں باجی، سپر اسٹار، پرے ہٹ لو اور ریڈی اسٹڈی نو کو مات دی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ڈرامہ کی کیٹگری میں ہم ٹی وی کا راج رہا۔ ایوارڈز میں 8 کیٹگریز میں سے چھ ایوارڈز ہم ٹی وی نے جیت لیے۔ 

بہترین ڈرامے کی ہدایت کاری کا لکس اسٹائل ایوارڈ کاشف نثار نے حاصل کرلیا جنہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کر دی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیے۔

اسی ڈرامے کی لکھاری فائزہ افتخار کو بہترین ڈرامہ نگار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ عمران اشرف اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اقرا عزیز نے اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ 2020: ماہرہ خان نے دو ایوارڈز جیت لیے

ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’’عشق زہے نصیب‘‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر زاہد احمد کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے رواں برس دو لکس اسٹائل ایوارڈز جیت لیے۔ ماہرہ خان کو دونوں ایوارڈز مومنہ اینڈ درید پروڈکشن، ہم فلمز اور ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی فلم ’سپراسٹار‘ کے لیے ملے۔


متعلقہ خبریں