وزیراعظم سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے چاہتے ہیں، مراد سعید

ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا، یہ لوگ میڈیا پر حکومت گراتے ہیں: مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ زیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ کے ذریعے چاہتے ہیں۔

شو آف ہینڈ سے انتخابی عمل میں شفافیت ممکن ہو سکے گی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ میں تحریری طور پر این آراو مانگا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی ناکامی پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مرادسعید نے کہا کہ ایک شخص اشتہاری بن کر لندن میں بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے این آر او مانگا، نہیں ملا توسڑکوں پر آگئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت15 سال سے  پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا تھا اورجھوٹ پھیلا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہبھارت پاکستان کو سفارتی محاذ پر نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا۔

اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت نے جعلی شناخت اور جعلی اکاوَنٹس کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین رپورٹ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرمرادسعید نے کہا کہ بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم میں شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کسی رہنما نے پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈے پرکوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جعلی این جی اوزاورمیڈیا اداروں نے 116 ممالک میں پاکستان مخالف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا۔

انتخابی اصلاحات سے ہر پارٹی کو جائز نمائندگی ملے گی، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ سابق پاکستانی سفیرعبدالباسط بھی شریف خاندان کے بھارت میں کاروبارپرکھل کربات کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آنے سے پاکستان سیاحت کے حوالے سے جانا جانے لگا ہے۔


متعلقہ خبریں