سندھ: سرکاری اسکولوں کے لیے اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ: محکمہ صحت میں میرٹ پہ بھرتیاں کرنیکی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ صوبہ سندھ کے سرکاری اسکولوں کے لیے 30 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلےمرحلے میں پرائمری اورجونیئرایلیمنٹری اسکولوں کے اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کریں، بلاول کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام امیدواران کے تحریری ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں خواتین، اقلیت اور خصوصی کوٹے کا بھی خیال رکھا جائے گا اور اس ضمن میں موجود قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

کراچی: سینٹرل جیل، انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران ہدایت کی تھی کہ خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے۔


متعلقہ خبریں