کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

ممبئی: بھارتی فلموں کے مقبول رومانٹک ہیرو سلمان خان نے اپنی شادی کے کارڈ چھپوانے کے بعد شادی سے انکارکردیا تھا۔ انہوں نے انکار کی وجہ موڈ نہ ہونا بتائی تھی۔

روس: انوکھی ترین شادی، دنیا ورطہ حیرت میں پڑ گئی

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین کنوارے اداکار کا ’اعزاز‘ رکھنے والے سلمان خان کے متعلق یہ انکشاف ان کے انتہائی قریبی دوست ساجد ناڈیہ والا نے کیا ہے۔

بالی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق ٹی وی کے مقبول پروگرام کپل شرما شو میں بات چیت کرتے ہوئے فلم پروڈیوسرساجد ناڈیہ والا نے انکشاف کیا کہ 1999 میں سلمان خان پر شادی کا بھوت سوار ہو گیا تھا۔

ساجد ناڈیہ والا نے کہا کہ اس وقت سلمان خان کا ایک لڑکی سے تعلق تھا جب کہ مجھے اپنے لیے لڑکی کی تلاش تھی۔ انہوں نے شو میں بتایا کہ سلمان خان کے والد کی سالگرہ 18 نومبر کو ہوتی ہے تو ہم نے اسی دن کو شادی کے لیے بھی منتخب کرلیا۔

بھارت: شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

ساجد ناڈیہ والا نے کہا کہ اس وقت تمام انتظامات مکمل تھے بلکہ شادی کارڈز تک چھپ چکے تھے لیکن پھر اچانک پانچ چھ دن قبل شادی سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ موڈ نہیں ہے۔

کپل شرما شو میں انہوں نے بتایا کہ بعد میں میری شادی کے دوران اسٹیج پہ آکر مجھ سے بھی کہا کہ گاڑی باہر کھڑی ہے اس میں بیٹھو اور بھاگ جاؤ۔ کپل شرما شو کے پروڈیوسر بھی سلمان خان ہی ہیں۔

ساجد ناڈیہ والا نے شو میں یہ نہیں بتایا کہ ’دبنگ خان‘ جس لڑکی سے شادی کے لیے رضامند ہوئے تھے وہ کون تھی؟ لیکن فلمی ناقدین کے مطابق وہ سنگیتا بیجلانی ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ وہی وقت تھا جب ان دونوں کا نام ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔

فلمی مبصرین کے مطابق سنگیتا بیجلانی نے سلمان خان سے اس وقت شادی سے انکار کردیا تھا جب انہوں نے خود کو دھوکہ دیتے ہوئے ’پریم  خان‘ کو پکڑ لیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں مسلمانوں کی دوسری شادی پر پابندی کی درخواست دائر

سنگیتا بیجلانی نے بعد میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین سے شادی کی تھی۔ اظہرالدین اور سنگیتا بیجلانی کی شادی زیادہ عرصہ چل نہیں سکی اوران میں علیحدگی ہو گئی۔


متعلقہ خبریں