پنجاب کی2 ڈویژنز میں تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ دینے کا فیصلہ

پنجاب کی2 ڈویژنز میں تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کی2 ڈویژنز کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ سب سے ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژنز میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کارڈ سے30 سرکاری و نجی اسپتالوں سے مفت علاج و ادویات کی سہولت ہوگی۔ کارڈ کے حامل خاندانوں کی سہولت کیلئے اڑھائی سو سے زائد اسپتالوں کو فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

کارڈ کے حامل افراد کیلئے لاہور کے 30 اسپتالوں میں 6000 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ صحت کارڈ کے تحت سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک ایک خاندان کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

کارڈ ہولڈر پینل پر موجود اسپتالوں میں کسی بھی شہر سے استفادہ کر سکتا ہے۔  کارڈز کے ساتھ پینل پر موجود اسپتالوں کی فہرست بھی فراہم کی جائے گی۔ غریب آدمی کو بھی امیر جیسے علاج کی سہولت میسر ہو گی۔

عوام کو سرجری، آپریشن اور طبی معائینے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صحت انصاف کارڈ سے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

کارڈ ہولڈرزکو ایک ہزار روپے ٹرانسپورٹ سہولت کے لیے دیئے جائیں گے جبکہ انتقال کی صورت میں  کفن دفن کے لیے دس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں