پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 112پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز 100 انڈیکس میں 112 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دوران کاروبار انڈیکس 43 ہزار 879 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کا اختتام 43 ہزار766 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں آج دوران کاروبارمارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 793 پوائنٹس رہی تھی جبکہ مارکیٹ کی کم ترین سطح 43 ہزار360 پوائنٹس رہی تھی۔

واضع رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 472 روپے اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 96 ہزار 280 روپے ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ  کو صرافہ بازار میں فی تولہ  سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 750 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار750 روپے ہوگئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار808 روپے ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں