قائد اعظم ٹرافی: اسد شفیق اور شہزر محمد پر جرمانہ عائد

PCB

کراچی: کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی 2020 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر  سندھ ٹیم کے کھلاڑی شہزر محمد اور اسد شفیق پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق  شہزر محمد نے  مقررہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف کیا تھا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شہزر محمد پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

سندھ کے کپتان اسد شفیق پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کردیا گیا ہے۔ اسد شفیق نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کرکٹر سرفراز احمد اور عثمان صلاح الدین پر جرمانہ عائد کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی سی بی کے مطابق سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا۔

سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے حریف ٹیم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور غلطی ثابت ہونے پر سرفراز احمد پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ایک اور میچ کے دوران سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

عثمان صلاح الدین پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بلوچستان کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

عثمان صلاح الدین کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے بیٹسمین پر جرمانہ عائد کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں