کورونا ویکسین: سندھ حکومت کی حکمت عملی تیار


سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ بھر کے طبی عملے کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون فوکل پرسنز ہونگے۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی سی ون ہر ضلع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کر ویکسین انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ تمام اسپتالوں میں ویکسین کے لیے علیحدہ جگہ اور طبی سہولیات مختص کی جائیں گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 60 سال تک کی عمر کے افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، جبکہ مختلف امراض میں مبتلا افراد کی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار164تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی ایک چوتھائی آبادی 2022 تک کورونا ویکسین حاصل نہیں کرسکے گی

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 99 ہزار852مریض صحتیاب ہو چکے اور 42 ہزار 478 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 522 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا ایک ہزار 511، اسلام آباد385، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 177 اور آزاد کشمیر میں 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار700، خیبر پختونخوا52 ہزار41، سندھ2 لاکھ 1 ہزار80، پنجاب ایک لاکھ 30 ہزار122، بلوچستان17 ہزار 868، آزاد کشمیر7 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر9.30، بلوچستان7.59، گلگت بلتستان1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا8.66، سندھ10.69، لاہور8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور9.28، سوات 6.96، ایبٹ آباد14.49، کوئٹہ5.65، میرپور8.08 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں