آزاد کشمیر میں 12 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، وزیراعظم


مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 12 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی

مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے عوام کیلئے صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پاکستان کے کسی بھی اسپتال سے مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ آج سے 35 سال پہلے شوکت خانم اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کا مقصد ملک میں موجود کینسر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنا تھا۔ پاکستان میں کینسر کے علاج کے لیے کوئی اسپتال بھی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جا رہا ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو۔ پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے فلاحی ریاست بنتی ہے پھر پیسہ آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ غریبوں کی دعا سنتا ہے۔ جس معاشرےمیں انسانیت ہوتی ہے اس معاشرے میں اللہ کی برکت ہوتی ہے۔ ہماری کوشش ہے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں۔


متعلقہ خبریں