ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ


راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری سیکٹر پر اقوام متحدہ کی گاڑی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے یو این ملٹری آبزرورز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں 2 ملٹری آبزرور موجود تھے،  خوش قسمتی سے دونوں مبصر محفوظ رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پولاچ گاؤں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔

;

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے آبزرور کو راولاکوٹ پہنچایا ہے۔ بین الاقوامی قوانین کے خلاف بھارتی اقدام غیرقانونی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑیاں دور سے پہچانی جا سکتی تھیں۔


متعلقہ خبریں