کورونا: امریکی نائب صدر نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی

کورونا: امریکی نائب صدر نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی

واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر مائک پنس نے کیمرے کے سامنے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ-19 سے بچاؤ کی تیارکردہ ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔ خوراک انجکشن کے ذریعے دی گئی ہے۔

کورونا ویکسین: سابق امریکی صدور کیمرے کے سامنے خوراک لینے پہ تیار

ہم نیوز نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائک پنس نے فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی خوراک لی ہے۔

فائزر کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی خوراک نائب صدر مائیک پنس کی اہلیہ کیرن پنس اور سرجن جنرل ڈاکٹر آدم نے بھی لی ہے۔

کورونا ویکسین کی خوراک لینے کے بعد نائب صدر نے بتایا کہ انہیں کچھ بھی محسوس نہیں ہوا اورسب کچھ  بہت اچھا ہوا۔

امریکہ کے ناب صدرمائک پنس اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب کورونا وائرس قصہ پارینہ بن جائے گا۔

کوروناویکسین: عوام میں اعتماد کیلیے ملکہ برطانیہ خوراک لیں گی

ذرائع ابلاغ کے مطابق جس وقت امریکہ کے نائب صدر مائک پنس ، ان کی اہلیہ کیرن پنس اور ڈاکٹر آدم کو ویکسین کی خوراک دی گئی اس وقت ڈاکٹر فاؤسی اور سی ڈی سی کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ بھی کمرے میں موجود تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب صدر جوبائیڈن شیڈول کےمطابق آئندہ ہفتے کورونا ویکسین کی خوراک لیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ویکسین کی خوراک کب لیں گے؟

جوبائیڈن کے مطابق ویکسین کے حقدار سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہری اور متاثرین ہیں لیکن وہ اس لیے پہلے خوراک لینے پہ رضامند ہوئے ہیں تاکہ عام امریکیوں کا خوراک پہ اعتماد بحال کراسکیں۔

امریکہ کے سابق صدور بارک اوبامہ، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ وہ عام امریکیوں کا خوراک پہ اعتماد بحال کرانے کے لیے کیمرے کے سامنے ویکسین کی خوراک لیں گے۔

کورونا: غریب ممالک کیلیے ویکسین کا حصول خواب رہے گا؟

ملکہ برطانیہ کی جانب سے بھی یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ عوام کا ویکسین پہ اعتماد بحال کرانے کے لیے ویکسین کی خوراک لیں گی۔


متعلقہ خبریں