کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

فوٹو: فائل


مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت وٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ پر استعمال ہونے والے وٹس ایپ کا ایک آزمایشی ورژن متعارف کرایا ہے جس میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی آزمایشی سہولت موجود ہے۔

صارفین بڑی اسکرینوں پر آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔

نئے فیچر سے وٹس ایپ کو زوم اور گوگل میٹ جیسی ایپس کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی، جو ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

اب واٹس ایپ سے آن لائن خریداری کریں

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن چیزیں منگوا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہو گا۔ صارفین کیٹلاگ دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسندیدہ اشیا آرڈر کرسکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر ہمیشہ کیلئے غیر ضروری چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی خواہش مند صارف اگر کوئی چیز آن لائن منگوانا چاہتا ہے تو اُسے کیٹلاگ سے اسے منتخب کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں