راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئرفورس کی مشترکہ مشق شاہین نو کا عملی مظاہرہ دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔
#COAS visited an Operational Base of Pakistan Air Force today to witness #Pakistan -China Joint Air Exercise “Shaheen-IX”. Shaheen-IX is 9th in the series of joint exercises between PAF & PLAAF which started in 2011 & are held in Pakistan & China on alternate basis. (1/4) pic.twitter.com/INvbCgXguh
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
انہوں نے کہا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔