پاکستان: نجی ایئر لائن سعودی عرب اور امارات کیلیے اڑانیں بھریگی


اسلام آباد: پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ نجی ایئر لائن کو اجازت سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دی ہے۔

پاکستان: وفاقی کابینہ، نئی ایئر لائن کے لیے لائسنس کی منظوری

ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیرین ایئر لائن کے طیارے جنوری 2021 سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے اڑانیں بھرنا شروع کردیں گے۔

اخبار کے مطابق سیرین ایئر لائن کے طیارے ریاض، جدہ، دبئی اور شارجہ کے لیے براہ راست اڑانیں بھریں گے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساتھ زیادتی: پی پی نے آواز بلند کر دی

اس روٹ پر اپنا فضائی آپریشن چلانے کے لیے سیرین ایئر لائن نے نئے بوئنگ A-380 اور ایئربس 777 طیارے لیز پرحاصل کرلیے ہیں۔

خلیجی اخبار کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیرین ایئر لائن کو دونوں ممالک کے لیے آپریشن پلان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی ایئر لائن کا کراچی کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ

اخبار کےمطابق سیرین ایئرلائن نے اکتوبر2020 میں ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ٹریول ایجنٹس نیٹ ورک قائم کرنا شروع کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں