سلواکیہ: وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی


سلواکیہ: وزیراعظم اگور ماٹووک (Igor Matovic) کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سلواکیہ کے وزیراعظم اگورماٹووک نے گزشتہ ہفتے ہی برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں مغربی ممالک کے اعلیٰ ترین 23 رہنما شریک ہوئے تھے۔

فرانس کے صدر میکرون اس وقت کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں۔ وہ بھی برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں عالمی وبا نے اسی اجلاس کے دوران نشانہ بنایا ہے۔ فرانسیسی صدر کے ساتھ یورپی یونین کے اجلاس میں شریک ہونے والے دیگر اعلیٰ فرانسیسی عہدیداران کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

کورونا: امریکی نائب صدر نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی

برطانوی اخبار کے مطابق سلواکیہ کے وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ کے صفحے پر لکھا ہے کہ آج میں بھی آپ میں سے ایک ہوں۔ انہوں نے اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی شیئر کی ہے۔


متعلقہ خبریں