اقوام متحدہ: بھارتی فوج کی کارروائی کا نوٹس لینا چاہیے، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارتی فوج کی کارروائی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ ایک بچی بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارتی فوج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کا مبصر مشن بھی محفوظ نہیں رہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر مشن پر بھارتی فوج کی فائرنگ اشتعال انگیز کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی توجہ بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کی طرف دلاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی ضابطوں کو روند ڈالا ہے۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو جوان شہید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ کا نوٹس لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں