فنکار گھروں تک محدود ہو گئے،سیاسی اداکاروں نے تھیٹر لگالیا:فردوس عاشق

عطا تارڑ خود اچھل کر پولیس وین میں بیٹھے،گرفتار نہیں کیا: فردوس عاشق

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اصلی فنکار گھروں تک محدود ہو گئے ہیں جب کہ سیاسی اداکاروں نے سیاسی تھیٹر لگا لیا ہے۔

جنرل باجوہ کی ہدایت: ممتاز گلوکار شوکت علی علاج کیلیے سی ایم ایچ منتقل

ہم نیوز کےمطابق انہوں نے یہ بات ممتاز گلوکار شوکت علی کی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر معروف فنکار شوکت علی کو حکومت پنجاب کی جانب سے دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ ممتاز فنکار گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اورزیرعلاج ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب میں مقیم 1500 ایسے فنکاروں کو جن کی معاشی سرگرمیاں  کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں فی کس پانچ ہزار روپے دے رہی ہے۔

گلوکار شوکت علی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاسز سندھ منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ  اس وقت کورونا کی وجہ سے فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ معاشی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقدار کو اس کا حق دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فنکار اپنے دکھوں کو اندر چھپاتے ہیں اور معاشرے کو خوشیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فنکاوروں کا کام سیاسی جوکروں نے کرلیا ہے۔

سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف اور عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ لیکن ہم قانون کے مرہم سے سیاسی جوکروں کو علاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کا عمران خان سے کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں