شیخ رشید نے ٹوئٹر پر تین کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر تین کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزارت کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرتین کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے بھی چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔ اس سے قبل وہ اپنی سابقہ اہلیہ جمائما سمیت تقریباً ڈیڑھ درجن افراد اور اداروں کو فالو کررہے تھے۔

عمران خان ان چند عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جو ٹوئٹر پر وقتاً فوقتاً بیانات دیتے ہیں۔ ان کا شمار مقبول ترین سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔

نواز شریف کا ٹوئٹر جوائن کرنے کا فیصلہ

ٹوئٹر پروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے پروفائل کے مطابق وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی، اور اپنی سابقہ وزارت پاکستان ریلوے کو فالو کررہے ہیں۔

پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پرانتہائی مقبول گردانے جانے والے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خلیجی اخبار کے مطابق اپنی وزارت کی تبدیلی سے قبل متعدد اہم ترین افراد سمیت کئی اداروں کو فالو کررہے تھے۔

سیاسی مخالفین نے ٹوئٹر پر بھی محاذ کھول لیا

ٹوئٹڑ پروفائل کے مطابق سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد 5.5 ملین ہے۔


متعلقہ خبریں