وزیر اعظم نے 12 وزارتوں سے بریفنگ طلب کر لی


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اگلے ہفتے 12 مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم وزارتوں اور ڈویژن سے بریفنگ لیں گے جبکہ وزیر اعظم متعلقہ وزیر ، مشیر، معاون خصوصی اور سیکرٹری کے ساتھ معاہدہ کریں گے جبکہ پرفارمنس معاہدوں پر دستخط  21-2020 کے لیے کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے وزارت داخلہ اور خزانہ سے بھی بریفنگ طلب کر لی، اس کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت آئی ٹی بھی وزیر اعظم کو رپورٹ دے گی۔

وزارت تجارت اور وزارت منصوبہ بندی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے جبکہ منگل کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی وزیر اعظم کو آٹا، چینی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت توانائی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ریونیو ڈویژن سے بھی بریفنگ طلب کرلی۔

وزیر اعظم کی جانب سے وزرا کو کارکردگی دکھانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ایک مرتبہ پھر ہدایت کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں