اسلام آباد میں پہلے ڈرائیو ان سینما کا آغاز

اسلام آباد میں پہلے ڈرائیو ان سینما کا آغاز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: شہرِ اقتدار کے پہلے ڈرائیو اِن سینما کا افتتاح کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے شہریوں نے کورونا وائرس کی وبا میں ڈرائیو ان سنیما کو تفریح کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور فواد خان کی فلم  ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل

گاڑی میں بیٹھے بیٹھے سینما کا مزہ اٹھائیں، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تعاون سے بننے والا پہلا ڈرائیو ان سینما فلم بینوں کے لیے کھول دیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سینما کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

شیخ رشید احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کی کاوش کو سراہا اور ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 50 روپے رکھنے کی تجویز دی۔

فلم شائقین نے کورونا کے دنوں میں تفریح کے کم ہوتے مواقعوں میں ڈرائیو ان سنیما کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ شہرِ اقتدار کے باسیوں کی تفریح کے لیے ایک اچھا اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

سینما کے اطراف میں کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے بندوبست بھی کیا گیا ہے اور مختلگ فوڈ اسٹالز لگائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں