پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا اعلان کر دیا


لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سابق وکٹ کیپر سلیم یوسف کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی تعیناتیاں 3 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محمد وسیم قائداعظم ٹرافی کے بعد عہدے کا چار ج سنبھالیں گے اور اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم پاکستان کپ کے لیے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم ٹرافی: اسد شفیق اور شہزر محمد پر جرمانہ عائد

محمد وسیم کا پہلا ہدف آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہے۔

ڈریکس سائمن کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اسٹرینٹھ اور کنڈیشنگ کوچ تعینات کر دیا گیا۔ کوچ کی پہلی اسائنمنٹ قومی ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو گی۔

ڈریکس سائمن جنوبی افریقہ کی نیشنل مینز، ایمرجنگ اور اے کے کوچ بھی رہے۔


متعلقہ خبریں