ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خراب موسم: پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پو ٹھوہار میں بھی صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

موسمیاتی ادارے نے سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اوراوکاڑہ میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ساہیوال، فیصل آباد، بہاولنگر ، بہاولپور، ملتان اورخانیوال میں کہر پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیش گوئی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک  رہا، شمالی بلو چستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں موسم شدید سرد رہا۔


متعلقہ خبریں