ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہوگئی

کراچی میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 61 فیصد ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 11 اعشاریہ 20 فیصد ہو گئی جب کہ
پشاور کورونا مثبت کیسز میں دوسرے نمبرہے جہاں شرح 9 اعشاریہ 23 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 86 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق  کورونا مثبت کیسز میں میر پور تیسرے نمبر پر ہے جہاں شرح 7.92 تک جا پہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 ہزا 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.56 فیصد ہوگئی، گلگت بلتستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پاکستان میں مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.5 فیصد رہی،  خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.19، پنجاب 3.8 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.20 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں