پمز ملازمین کا احتجاج 20ویں روز بھی جاری 

MRI MACHINE

اسلام آباد: ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ملازمین کا احتجاج 20ویں روز بھی جاری ہے۔ 

ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف ملازمین کا پمز اسپتال کے باہر احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال کے 200 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا 

ڈاکٹر اسفندیار نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر کورونا آئسولیشن وارڈز میں کام کرنے والے اسٹاف کا دباوَ بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر اسفندیار نے کہا کہ پیر کے دن سے تمام ملازمین کی حاضری گراوَنڈ میں لگائی جائے گی، پمز کے احتجاجی ملازمین اسپتال سے نکل کر ترامڑی چوک کی جانب روانہ ہو گیا۔

پمز کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس کے ذریعے بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کے خلاف پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اور ملازمین 20 روز سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایم ٹی آئی آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے تحت پمز کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے خلاف اسپتال ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات جعلی رسیدوں پر جاری ہونے کا انکشاف

ملازمین کا موقف ہے کہ پمز کو ایم ٹی آئی میں تبدیل کرنے سے ان کے حقوق اور مراعات ختم ہوجائیں گی۔


متعلقہ خبریں