لاہور: اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک قرار


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک قرار دے دی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کے قرنطینہ وارڈز خالی ہیں جب کہ تمام مریض وینٹی لیٹرز پر اور انٹینسو کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

ممبر کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ  ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا ہے کہ لاہور میں 421 مریض سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں جن میں سے 146 مریض آئی سی یوز میں زیر علاج ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہوگئی

انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ 33 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر جب کہ 242 مریضوں کو ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری و نجی اسپتالوں کے آئی سی یوز کا آکوپینسی ریٹ 41.6 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں