کرسمس: این سی او سی نے ایس او پیز جاری کردیے

کرسمس: این سی او سی نے ایس او پیز جاری کردیے

اسلام آباد:  عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے کرسمس کے حوالے سے ایس اوپیز جاری کردیے ہیں۔

این سی او سی نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں میں لوگ صرف ضروری سفر کریں۔ کرسمس شاپنگ کو ضروری سامان تک محدود رکھا جائے۔ کرسمس میں تحفے کے روایتی تبادلے سے کورونا وائرس پھیلنےکا امکان ہے۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ تقریبات کیلئے چرچ کے باہر تھرمل اسکریننگ کا اہتمام کیا جائے۔ چرچ میں دعا کے دوران لوگ کم از کم ایک میٹر کے فاصلے سے بیٹھیں۔ کرسمس کے دوران لوگ ماسک لازمی پہنیں  اورمصافحے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: کرسمس پر کورونا امریکیوں کیلئے مزید خطرناک قرار

خیال رہے کہ ہر سال 25 دسمبر کو دنیا بھر کی مسیحی برادری پورے جوش وخروش کے ساتھ  کرسمس مناتی ہے۔

کرسمس کے دوراں گلی محلوں، گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کو برقی قمقموں اور دیدہ زیب سجاوٹی سامان سے سجایا جاتا ہے جبکہ چرچ اور گرجا گھروں میں عبادات کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

ہر برس دنیا بھر میں مسیحی برادری حصرت عیسیٰ ؑ  کی تاریخ پیدائش کی نسبت سے 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔ اس موقع پر نا صرف چراغاں کی جاتا ہے بلکہ عیسائی اپنی روایات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

رسمس میں بچوں سمیت سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے تحائف تقسیم کرنے والا ‘سانتا کلاز’ جس کے بارے میں کئی کہانیاں مشہور ہیں۔

ایک روایت میں کہا جاتا ہے کہ ‘سانتا کلاز’ ایک ڈچ کردارسینٹر کلاس سے وجود میں آیا جو چوتھی صدی کے ایک یونانی کیتھولک بشپ سنیٹ نکولاز کی شخصیت سے متاثر ہوکر بنا۔

کورونا کی تیزی سے پھیلتی وبا کے باعث کرسمس کی تقریبات اس بار بند ہالز کے بجائے کھلے میدانوں کرنے پر زور دیا گیا ہے.

کرسمس کے لیے مسیحی برادری کی جانب سے یہ تقریبات منعقد تو کی جارہی ہیں۔۔ مگر اس سال ان تقریبات کو گزشتہ سالوں سے بہت مختلف قرار دیا گیا ہے۔

کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس بار کرسمس کے موقع پر دسمبر کے مہینے کو خصوصی دعاوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

کرسمس کی خوشیاں منانے والوں کو پوری امید کے کہ جلد اس ملک سے کورونا کی کی وبا کا خاتمہ ہوگا اور مسیحی برادری اسی طرح اپنی خوشیاں منائے گی جسطرح سے اس وبا سے پہلے منائی جاتی تھی۔


متعلقہ خبریں