سندھ: کورونا سے مزید 17 اموات، 1120 متاثر


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 17 اموات جبکہ مزید 1120 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی  شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 103 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار 319 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 727 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ صوبے بھر میں  کورونا کے 66 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 910 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 36 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 61 فیصد ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 11 اعشاریہ 20 فیصد ہو گئی جب کہ
پشاور کورونا مثبت کیسز میں دوسرے نمبرہے جہاں شرح 9 اعشاریہ 23 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 86 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق  کورونا مثبت کیسز میں میر پور تیسرے نمبر پر ہے جہاں شرح 7.92 تک جا پہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 ہزا 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.56 فیصد ہوگئی، گلگت بلتستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں